Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

حب: بچوں کے تحفظ اور استحصال کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ

حب(نمائندہ خصوصی)

بچوں کے تحفظ استحصال اور ہراسگی کی روک تھام کے حوالے سے ضلعی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر حب کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حب نے کہا کہ بچوں کا تحفظ ایک نہایت سنجیدہ اور اہم معاملہ ہے جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو عملی، مربوط اور بروقت اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے خلاف تشدد، ہراسگی، استحصال اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی یا ہراسگی کے تمام واقعات سب سے پہلے قریبی طبی مرکز میں رپورٹ کیے جائیں گے۔ سول ہسپتال حب، محکمہ صحت، پی پی ایچ آئی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ باہمی رابطے کے ذریعے متاثرہ بچوں کو فوری طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کریں گے۔ مزید برآں پولیس ایسے تمام قابلِ دست اندازی جرائم میں فوری ایف آئی آر درج کرے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائے گی۔ اگر متاثرہ خاندان قانونی کارروائی میں دلچسپی نہ لے تو ریاست پولیس کے ذریعے مدعی بن کر مقدمے کی پیروی کرے گی اجلاس میں اس امر کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں علیحدہ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر نہ ہونے کے باعث سول ہسپتال حب کو عارضی طور پر چائلڈ پروٹیکشن سپورٹ سینٹر کا درجہ دیا جائے گا تاکہ متاثرہ بچوں کو فوری طبی اور نفسیاتی سہولیات میسر آسکیں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے محکمہ محنت کو ہدایت کی گئی کہ ورکشاپس، گیراجز، ہوٹلوں، کیفوں، دکانوں اور دیگر کاروباری مراکز کی باقاعدہ نگرانی کرے اور بچوں کے استحصال یا غیر قانونی مشقت کے واقعات کی صورت میں پولیس کے ساتھ مل کر قانونی کارروائی عمل میں لائے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جسمانی سزا (Corporal Punishment) پر مکمل پابندی کا اعادہ کیا گیا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ادارے کے سربراہ کے خلاف قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے بچوں کے تحفظ سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے ضلع بھر میں جامع آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، محکمہ محنت، پولیس، سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے دائرۂ کار کے مطابق بینرز، فلیکسز اور آگاہی مواد تیار کریں گے جبکہ بلدیاتی ادارے انہیں نمایاں مقامات پر آویزاں کریں گے۔ اس کے علاوہ سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں محکمہ تعلیم، محکمہ محنت، پولیس، محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے بھرپور شرکت کریں گےاجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر حب نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *