Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

بی ایم سی کالونی میں بنیادی سہولیات کا فقدان

کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کوئٹہ ڈویژن کے صدر عامر بنگلزئی نے بی ایم سی کالونی میں بجلی، پانی، گیس اور سکیورٹی سمیت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور کالونی کے عین درمیان سے گزرنے والی سڑک پر ٹریفک کے بے انتہا رش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بی ایم سی کالونی اب رہائش کے قابل نہیں رہی۔مکین بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے مسلسل مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، جبکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ نے کالونی کے رہائشیوں خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایم سی کالونی ایک سرکاری رہائشی آبادی ہے جہاں سرکاری ملازمین اور ان کے خاندان رہائش پذیر ہیں، مگر افسوس کہ یہاں بجلی، پانی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات بھی مناسب انداز میں دستیاب نہیں۔ سکیورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث مکین خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے مسائل کے مستقل حل کیلئے مؤثر اقدامات نہ ہونا قابل تشویش ہے۔ عامر بنگلزئی نے کہا کہ کالونی کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر دن بھر ٹریفک کا غیر معمولی رش رہتا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے بلکہ کالونی کا پرامن ماحول بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔ رہائشیوں کیلئے آمدورفت مشکل بن چکی ہے اور کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔انہوں نے حکومت بلوچستان، متعلقہ محکموں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بی ایم سی کالونی میں بجلی، پانی، گیس اور سکیورٹی کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، جبکہ کالونی کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے متبادل انتظام کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسائل کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو مکینوں کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *