Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلانخیبر پختونخوا؛ تحریک انصاف حکومت میں ہونیوالی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہحکومت کا غربت ناپنے کا پیمانہ تبدیل کرنے پر غوربلوچستان میڈیا فورم ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں کا اعلان ، شاھین بارانزئی صدر ، بلال چترالی جنرل سیکرٹری، نعیم بلوچ فنانس سیکرٹری ہوگئےغیر آئینی اقدامات سے پارلیمنٹ کے اختیارات اور عدلیہ کی آزادی سلب ہو چکی ہے،مولانا عبدالقادر لونیروہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے کا واقعہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سکھر کا جائے حادثہ کا دورہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمیشمائل ترین ایڈووکیٹ کا دورۂ سریاب، مقامی آبادی سے گھل مل کر عوامی رابطے اور مثبت مکالمے کی مثال قائم کردیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2095/28-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2104/28-10-2026اسلام آباد: ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ پشین چیمبر آف کامرس کے پیٹرن اِن چیف محمد آصف خان ترین کو اعزازی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد سے الگ الگ رابطے شروع کردیے

حکومت اور پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ملاقات کے لیے اپنے چیمبر میں مدعو کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں سے الگ الگ رابطے کیے جا رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔

سابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے رابطوں کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے سیاسی عمل کسی مثبت پیش رفت کا باعث بنے گا، تاہم اس وقت سب سے اہم معاملہ عمران خان کی صحت ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے مطابق پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی درخواست کی، جس پر انہیں بتایا گیا کہ اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے درمیان رابطے جمہوری عمل کا حصہ ہیں اور سیاسی معاملات پر بات چیت جاری رہتی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *