Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

عمران خان کی نجی اسپتال منتقلی؛ خواجہ آصف کا سخت مؤقف سامنے آ گیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی اقدام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دیگر قیدیوں کے لیے بھی نجی اسپتالوں میں علاج کے راستے کھل جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انصاف کے تقاضے سب کے لیے یکساں ہونے چاہییں، کسی ایک شخص کو خصوصی سہولت فراہم نہیں کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ماضی میں بھی علاج کے لیے سرکاری اسپتالوں کا انتخاب کیا، جبکہ نواز شریف کے آپریشن کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کا بھی ذکر کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے میں حکومت کا مؤقف شامل کرنے کی قانونی گنجائش موجود ہوئی تو حکومت اس معاملے پر اپنا مؤقف ضرور پیش کرے گی۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی دور حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کے ساتھ اختیار کیے گئے رویے اور استعمال کی گئی زبان سب کے سامنے ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *