Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

حکومت نے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے عبوری حکم کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں عدالت سے 18 اگست کا حکم واپس لینے اور نظرثانی کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا عبوری حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز کرتا ہے اور قیدی کو جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کے مقررہ قانونی طریقہ کار کو نظرانداز کیا گیا۔

چیف کمشنر نے پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 197 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قیدی کو جیل سے باہر اسپتال منتقل کرنے کے لیے باقاعدہ قانونی طریقہ کار موجود ہے، جبکہ ایسے فیصلے کے لیے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کی پیشگی منظوری بھی ضروری ہے۔

درخواست کے مطابق اسپتال منتقل کیے جانے والے قیدی کی سیکیورٹی پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے، جبکہ علاج کے اخراجات محکمہ صحت برداشت کرتا ہے۔

حکومت نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ 18 اگست کا عدالتی حکم متعلقہ حکام کے آئینی و قانونی اختیارات کو متاثر کرتا ہے، حالانکہ انہیں مقدمے میں فریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ ہوتا رہا ہے اور مختلف میڈیکل بورڈز ان کا علاج کرچکے ہیں۔ حکومت کے مطابق عدالت نے صحت سے متعلق رپورٹ کی بنیاد پر ابتدائی تاثر قائم کیا، تاہم رپورٹ میں صحت مزید خراب ہونے کی واضح نشاندہی موجود نہیں تھی۔

نظرثانی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی معاملات کا جائزہ ماہرین کی رائے کی روشنی میں لیا جائے اور 18 اگست کے عبوری حکم پر نظرثانی کی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *