Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے باعزت مواقع پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے روزگار کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فقدان اور کاروباری جمود کے باعث بے روزگاری میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے حکومتی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے میرٹ اور شفافیت کو نظرانداز کرنا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کی حقیقی قوت ہوتے ہیں انہیں نظرانداز کرکے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرے صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے جس سے بے روزگاری میں کمی اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی کا خاتمہ ممکن ہو۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *