Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالرزاق میاں خیل کا شاہ کاریز اسکول کا دورہ، تعلیمی امور کا جائزہ

ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالرزاق میاں خیل کا شاہ کاریز اسکول کا دورہ، تعلیمی امور کا جائزہ

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن لورالائی جناب عبدالرزاق میاں خیل نے شاہ کاریز اسکول کا دورہ کیا، جہاں اسکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عبدالقاہر اتمانخیل نے ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کو اسکول کی مجموعی صورتحال، تعلیمی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران جماعت ہشتم کے امتحانی فارمز کے حوالے سے بھی اہم اجلاس ہوا، جس میں امتحانی فارمز کو جلد از جلد مکمل کرکے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں جمع کرانے کے حوالے سے ضروری ہدایات اور امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن عبدالرزاق میاں خیل نے کہا کہ طلبہ کے امتحانات سے متعلق تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ بچوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کی تعلیمی تیاری پر خصوصی توجہ دی جائے اور انہیں امتحانات کے لیے بھرپور رہنمائی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم بچوں کے روشن مستقبل، معاشرے کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی بنیادی ضمانت ہے۔ اگر ایک گھر میں ایک تعلیم یافتہ فرد پیدا ہوتا ہے تو اس کے مثبت اثرات صرف اسی گھر تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورا علاقہ علم، شعور اور ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *