Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

نصیرآباد میں سیلاب متاثرہ شخص کے گھر کی تعمیر کی رقم چوری، انصاف نہ ملنے پر قرآن پاک اٹھا لیا

نصیرآباد میں سیلاب متاثرہ شخص کے گھر کی تعمیر کی رقم چوری، انصاف نہ ملنے پر قرآن پاک اٹھا لیا

نصیر آباد ۔۔۔(رپورٹ محمد یونس عمرانی)نصیرآباد پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں مبینہ طور پر چوری کا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سیلاب متاثرہ شخص کی جانب سے این جی اوز سے ملنے والے گھر کی تعمیر کے لیے رکھی گئی ایک لاکھ روپے کی رقم مبینہ طور پر چور لے گئے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص نے گھر کی تعمیر کے لیے رقم محفوظ کر کے رکھی تھی، تاہم چور مبینہ طور پر رقم چوری کرکے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص کی جانب سے انصاف اور داد رسی کے لیے پولیس سے رجوع کیا گیا، مگر مبینہ طور پر خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے پر وہ شدید مایوسی کا شکار ہوگیا۔

 

متاثرہ شخص نے انصاف کے حصول کے لیے قرآن پاک اٹھا کر اپنی فریاد عوام اور متعلقہ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی، جس پر علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔عوامی حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں چوری اور دیگر جرائم کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے کی شکایات سامنے آتی رہتی ہیں، جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈی آئی جی نصیر آباد ایس ایس پی نصیر آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ شخص کی شکایت پر شفاف تحقیقات کی جائیں، مبینہ چوری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے رقم برآمد کی جائے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *