Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

سپریم کورٹ کا فیصلہ این آر او نہیں، صحت کو سیاست سے الگ رکھنے کے لیے ریلیف ہے، طلال چودھری

سپریم کورٹ کا فیصلہ این آر او نہیں، صحت کو سیاست سے الگ رکھنے کے لیے ریلیف ہے، طلال چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہر قیدی کو علاج اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی اس کا بنیادی حق ہے، تاہم ملاقاتوں کا فیصلہ جیل مینوئل اور عدالتی احکامات کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا مؤقف واضح ہے کہ ہر ادارے کو اپنی ذمہ داری قانون کے مطابق ادا کرنی چاہیے۔ جیل حکام نے ملاقاتوں سے متعلق فیصلے جیل مینوئل اور عدالت کی ہدایات کے مطابق کیے ہیں، احتجاج یا سڑکیں بلاک کرنے سے ملاقاتیں نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج انہی عدالتوں کے فیصلوں کو انصاف کی کرن قرار دے رہی ہے جنہیں ماضی میں اس جماعت کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی این آر او سے جوڑنا درست نہیں، بلکہ عدالت نے صحت کے معاملے کو سیاسی ایجنڈا بننے سے روکنے کے لیے ریلیف دیا ہے۔

وزیر مملکت نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں سیاسی مخالفین کی بیماریوں اور میڈیکل رپورٹس کو سیاسی بحث کا موضوع بنایا گیا، تاہم مسلم لیگ (ن) نے سیاسی مخالفین کی بیماریوں کو کبھی سیاسی کمزوری نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی، 26 نومبر اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد اب پی ٹی آئی ہمدردی کا کارڈ استعمال کر رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا بھی کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *