Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلت

چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین

چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسین

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )چیف آفیسر میونسپل کمیٹی لورالائی محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی، مؤثر نگرانی اور صفائی ستھرائی کے امور پر خصوصی توجہ کے باعث شہر اور اس کے مختلف گلی محلوں میں صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لورالائی کے عوامی حلقوں نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی شہری زندگی، صحت عامہ اور خوبصورت ماحول کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی جانب سے صفائی کے انتظامات کی نگرانی اور متعلقہ عملے کی کارکردگی پر توجہ قابلِ ذکر ہے۔ شہر کی گلیوں، محلوں اور مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر ہونے سے شہریوں کو سہولت میسر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے عملے کی محنت اور افسران کی نگرانی سے شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ صفائی کے امور پر توجہ برقرار رکھی جائے تو لورالائی کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
عوامی حلقوں نے چیف آفیسر محیب اللہ بلوچ اور میونسپل کمیٹی کے متعلقہ عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے یکساں معیار کو برقرار رکھا جائے گا، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھایا جائے گا اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا صرف میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہریوں کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عوام کو چاہیے کہ کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور اپنے گلی محلوں کی صفائی میں تعاون کریں تاکہ انتظامیہ کی کوششوں کے مثبت نتائج دیرپا ثابت ہوں۔عوامی حلقوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محیب اللہ بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنی ذاتی دلچسپی، نگرانی اور عملی اقدامات کے ذریعے شہر کی صفائی ستھرائی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *