Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ وقاص خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ضلعی انتظامیہ چارسدہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ وقاص خان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر برائے معدنیات عارف احمدزئی، ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص خان کو ضلع چارسدہ میں ان کی شاندار، مؤثر اور پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا کہنا تھا کہ وقاص خان نے اپنے دور تعیناتی کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مثالی ہم آہنگی، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے امن و امان کے قیام، قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ، عیدین، اور دیگر حساس مواقع پر بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا، جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مضبوط روابط ہی عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کی ضمانت ہیں۔ وقاص خان نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مقدم رکھا اور ایک ذمہ دار، باصلاحیت اور فرض شناس پولیس افسر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ ان کی خدمات ضلع چارسدہ کے لیے ہمیشہ قابل قدر رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے وقاص خان کی آئندہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت جاری رکھیں اور مزید کامیابیاں حاصل کریں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے وقاص خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے دعا کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *