Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

کوئٹہ میں سیکیورٹی سخت، طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں مشکلات


صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سخت حفاظتی اقدامات کے باعث طلبہ و طالبات کو اسکولوں، کالجوں اور جامعات تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں اور والدین کے مطابق اہم شاہراہوں پر چیکنگ، رکاوٹوں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں معمول سے زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ بعض علاقوں میں راستوں کی بندش اور آمدورفت محدود ہونے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سخت سیکیورٹی اقدامات کے باعث بچوں کی آمدورفت کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے، خصوصاً دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کو ٹریفک جام اور طویل چیکنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

طلبہ نے کہا کہ امن و امان کے لیے سیکیورٹی اقدامات ضروری ہیں، تاہم ایسے انتظامات کیے جائیں جن سے تعلیمی سرگرمیاں اور شہریوں کی معمول کی نقل و حرکت کم سے کم متاثر ہو۔

شہری حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے اور تعلیمی اداروں تک طلبہ کی بروقت اور محفوظ رسائی کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *