Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

پاکستان کی شام میں اسرائیلی حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے ادلب میں ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پاکستان شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *