Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

نادرا اور نیشنل فارنزکس ایجنسی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط


نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور نیشنل فارنزکس ایجنسی نے باہمی تعاون بڑھانے اور ملک میں شناخت کے تحفظ اور فارنزک سرگرمیوں میں بہتری لانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ایم او یو میں باہمی تعاون اور اشتراک کا فریم ورک وضع کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں ادارے شناخت کے پیچیدہ پہلوؤں، بائیومیٹرک سے متعلق مسائل،جعلی شناخت اور فارنزک جانچ جیسے شعبوں میں مل کر کام کریں گے اور ایک دوسرے کی مہارتوں اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں گے جس کی بدولت جرائم کی تحقیقات اور نفاذِ قانون کی سرگرمیوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس تعاون کے تحت نادرا اور این ایف اے اپنے قانونی دائرہ اختیار اور طریقہ کار کے مطابق پیچیدہ معاملات میں شناخت اور تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور فارنزک خدمات تک رسائی آسان بنانے کے لئے بھی کام کریں گے۔ دونوں اداروں کے درمیان اشتراک سے قابلِ اعتماد شناختی شواہد کے مؤثر استعمال کے ذریعے قومی سلامتی، امن و امان کے قیام اور نظامِ انصاف کی سرگرمیوں میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر دونوں اداروں کی قیادت اور سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *