Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحق

آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جن میں مزید 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زیارت، ہرنائی اور سوراب کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیے گئے۔ زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جہاں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا، جبکہ ضلع سوراب کے علاقے حاجیکہ میں ایک اور آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، میگزین، دستی بم، واکی ٹاکی، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ فخر ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *