Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقسحرش قمر کی کامیابی خدمت اور وفاداری کا ثمر ہے،حسیب شیخبلوچستان کان حادثے میں جاں بحق 2 مزدوروں کے خاندانوں کو 10،10 لاکھ روپے امدادجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بند

محکمہ آبپاشی کی سرکاری گاڑیوں کی مبینہ سستے داموں نیلامی، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا

محکمہ آبپاشی کی سرکاری گاڑیوں کی مبینہ سستے داموں نیلامی، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ (پ ر) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ آبپاشی کی قیمتی سرکاری گاڑیوں اور بھاری مشینری کی مبینہ طور پر کم قیمت پر نیلامی اور اس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو ممکنہ بھاری نقصان پہنچنے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی انکوائری نمبر 28/Q/2025 کے تحت عمل میں لائی گئی۔ مقدمے میں سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ آبپاشی عبدالرزاق خلجی، قائم مقام وہیکل انسپکٹر عبداللطیف، جیولوجسٹ و ڈپٹی ڈائریکٹر طلحہ بگٹی، محکمہ زرعی انجینئرنگ کے ایگریکلچر انجینئر کاشف اللہ خان، ندیم احمد بزئی اور کنٹریکٹر محمد اسحاق کو نامزد کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران طلحہ بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کی سرکاری گاڑیوں اور بھاری مشینری کی مبینہ کم قیمت پر نیلامی کے باعث سرکاری خزانے کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان سمیت دیگر بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے مطابق کیس کی مزید تفتیش قانون کے مطابق جاری ہے اور تحقیقات میں سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ کارروائی حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کرپشن کے خلاف اقدامات، شفافیت، احتساب اور سرکاری وسائل کے تحفظ کے وژن کے تحت کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *