Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقبیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے،اکرام الدینانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟بلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقبیرسٹر افتخار علی گیلانی کا وزیر اعظم منتخب ہونا خوش آئند ہے،اکرام الدینانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 2 جماعتیں ڈی لسٹ کردیںعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کے دام گر گئے: فی تولہ قیمت کہاں تک آن پہنچی؟

کئی گھنٹوں کی بجلی بندش ناقابلِ برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کئی گھنٹوں کی بجلی بندش ناقابلِ برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، عبدالباری شہزاد، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشیداحمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن اور معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہنا عوام کے لیے ناقابلِ برداشت اذیت کا باعث بن رہا ہے انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے مسئلے کے مستقل اور مؤثر حل کیلئے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔ بلکہ کیسکو حکام کی نااہلی غیر ذمہ داری اور عوامی مسائل سے عدم توجہی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش کم وولٹیج اور دیگر مسائل کے حوالے سے شہری بارہا شکایات درج کرانے کے باوجود عملی ریلیف سے محروم ہیں۔ عوامی شکایات کے فوری ازالے کے بجائے انہیں مختلف حیلوں بہانوں اور ٹال مٹول کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے شہریوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے قائم بجلی کے متعلقہ دفاتر عوامی شکایات کے فوری ازالے کے مراکز ہونے چاہئیں نہ کہ شہریوں کو بار بار چکر لگوانے اور خوار کرنے کے مراکز۔ معمولی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے بھی شہریوں کو کئی کئی مرتبہ دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے دعوؤں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر اور ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کم وولٹیج اور دیگر فنی مسائل کا مستقل حل یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو مسلسل اذیت اور مشکلات میں مبتلا رکھنے کی روش مزید قابلِ قبول نہیں متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *