Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گاگیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےکوئٹہ: سبزل روڈ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقبرازیل میں نئی تاریخ رقم، ایل دا سلوا چوتھی بار ملک کے صدر منتخب ہو گئےسربیا، طلبا کی احتجاجی تحریک رنگ لے آئی، انتخابات میں طویل عرصے سے برسر اقتدار رہنما کو شکستوطن سے وفاداری؛ فتنہ الہندوستان سے وابستہ افراد سے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقیاحتجاج کیس؛ علیمہ خان کے خلاف فیصلہ 26 نومبر کو سنایا جائے گا

عالمی انسانی شخصیت و کردار کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

عالمی انسانی شخصیت و کردار کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

کوئٹہ: گلوبل کمیونیکیشن کے موجودہ دور میں انسانی شخصیت، کردار اور رویوں کی تشکیل و اصلاح ہی زندگی، امن اور سلامتی کی حقیقی ضمانت ہے۔ سیرتِ مطہرہ ﷺ سے محبت و احترام کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے حالات اور بدلتے ہوئے رجحانات کی مجموعی اصلاح بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں معروف مصنف ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ کی کتاب ’’رسول اکرم ﷺ کی خارجہ پالیسی‘‘ کی تقریبِ پذیرائی کے موقع پر مقررین نے کیا۔ تقریب کا انعقاد مجلسِ فکر و دانش علمی و فکری مکالمے اور اسلامیہ کالج کوئٹہ کے اشتراک سے اسلامیہ ہائی اسکول کوئٹہ میں کیا گیا۔

تقریب میں کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ کوئٹہ کے اہلِ علم و ادب میں فتح بھنگر، سیکریٹری حکومت بلوچستان، شاعر و ادیب سرور جاوید، براہوی ادب کے استاد و مصنف ڈاکٹر عبدالقئیوم بیدار، نوجوان دانشور و مصنف انجینئر جمیل احمد کرد اور دیگر مقررین نے اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ ’’رسول اکرم ﷺ کی خارجہ پالیسی‘‘ کے عنوان سے لکھی گئی کتاب سیرتِ طیبہ اور عصرِ حاضر کے حالات کو سمجھنے کے حوالے سے ایک اہم علمی و فکری کاوش ہے۔ کتاب میں سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں موجودہ دور کے عالمی حالات، انسانی رویوں اور بین الاقوامی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔

تقریب میں طلبہ نے بھی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور مقررین کی گفتگو کو توجہ سے سنا، جبکہ مختلف سوالات اور تاثرات بھی پیش کیے۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے پیغام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صوبائی صدر عبدالجید سربازی، جماعت اسلامی کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل اعجاز محبوب، سکندر علی ایڈووکیٹ، حیات اللہ آغا، پروفیسر سلطان کاکڑ، وقاص احمد خان سمیت دیگر اہلِ علم، ادیبوں، اساتذہ اور احباب نے شرکت کی۔

شرکاء نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر عبدالرشید خان علیزئی، پرنسپل اسلامیہ کالج کوئٹہ، حمیداللہ، پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول کوئٹہ، اساتذہ کرام اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔ منتظمین نے انجمنِ اسلامیہ کے سیکریٹری سردار یحییٰ خان ناصر کی خصوصی توجہ، تعاون اور شفقت پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *