Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

مین ایئرپورٹ روڈ پر یوٹرن کٹ کی بندش سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، جے یو آئی شیخ ماندہ

جمعیت علماء اسلام حلقہ شیخ ماندہ عصمت اللہ شہید یونٹ کے امیر مولانا محمد صادق، سیکرٹری جنرل سید امان اللہ آغا، قاری زین الدین، مولوی محمد نبی، مولانا الطاف شاہ اور دیگر نے مین ایئرپورٹ روڈ پر ٹریفک کے لیے بنائے گئے یوٹرن کٹ کی بندش پر تشویش اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے یوٹرن کٹ بند کیے جانے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کٹ کی بندش کے نتیجے میں علاقہ مکینوں اور دیگر شہریوں کو طویل فاصلہ طے کرکے دور واقع یوٹرن سے واپس آنا پڑتا ہے جس سے نہ صرف شہریوں کا قیمتی وقت اور ایندھن ضائع ہوتا ہے بلکہ ٹریفک کے دباؤ میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ بالخصوص مین ایئرپورٹ روڈ سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی اس غیر ضروری اور غیر موزوں انتظامی اقدام سے براہِ راست متاثر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جن سے شہریوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مین ایئرپورٹ روڈ پر کاروان پٹرول پمپ کے ساتھ واقع یوٹرن کٹ کو فوری طور پر کھولا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *