Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیشاسلام امن کا پیغام ہے، وطن کے دفاع پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،مولانا سائیں غلام اللہ ہالیجویراولپنڈی کے بڑے تجارتی مرکز گوالمنڈی کے تاجر ٹریفک و پولیس ناکوں سے پریشانعفو و درگزر کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی اور شجاعت کی علامت ہے، مولانا قاری مہراللہبچوں کی صحت سے متعلق غیر محفوظ مصنوعات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، بلوچستان فوڈ اتھارٹیاغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری صوبے کا منافع بخش کاروبار بن چکا ہے، مولانا عبدالقادر لونیاسپیشل افراد اور معاشرے کی ذمہ داریگڈانی میں تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے، شاہد آفریدیعلماءکرام پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ،مہراللہ بادینیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ nO.1192/3-9-2026صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کے خلاف مذمتی قرارداد پیش

12 ربیع الاول شایانِ شان اور مذہبی عقیدت سے منایا جائے گا، آغا شیر زمان

کندھکوٹ (نامہ نگار) 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ شایانِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، یہ دن انتہائی عظیم الشان ہے، ہم سب کو یہ دن بھائی چارے اور امن کے ساتھ منانا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر کشمور ایٹ کندھ کوٹ آغا شیر زمان، سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈی ایس پی سید اصغر علی شاہ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں 12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔ اجلاس میں شریک مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معزز علماءِ کرام نے مطالبہ کیا کہ عید میلاد النبی ﷺ بہتر انداز میں منانے کے حوالے سے شہر میں جلوسوں کے گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے جائیں، بجلی کے مسائل حل کیے جائیں، میلاد کی محافل کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، جلوسوں میں ایمبولینس کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل حل کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دن انتہائی عظیم الشان ہے، اس لیے ہم سب کو یہ دن بھائی چارے، محبت اور امن کے ساتھ منانا چاہیے۔
ڈپٹی کمشنر نے سیپکو حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے اندر بجلی کی تاروں کو مناسب اونچائی پر کریں اور میلاد کے پروگراموں کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔
میونسپل اور ٹاؤن کمیٹی کے افسران کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کیے جائیں اور شہر بھر سے گندگی اور کچرے کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
پولیس اور رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ یہ بابرکت دن ہر مسلمان عقیدت و احترام کے ساتھ مناتا ہے۔
اجلاس میں رینجرز، پولیس، ریونیو، میونسپل و ٹاؤن کمیٹی کے افسران اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماءِ کرام نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *