Banner
Daily Sahafat Quetta
August 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنگو آپریشن میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسینوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ سول اسپتال میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر پیغاملسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکملوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنگو آپریشن میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسینوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ سول اسپتال میں وکلاء کی شہادت کی دسویں برسی پر پیغاملسبیلہ: واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کروڑوں روپے کا ٹینڈر جاریحب کو پانی کا کم کوٹہ ملنے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہدبستان بولان ، محفلِ مسالمہ روایت کا آئینہ دار ہےچودہ اگست: آزادی، اتحاد اور تعمیرِ وطن کا عہد“شناختِ کشمیر”مکہ معاہدہ امن، سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کا اہم سنگِ میل ہے، سرفراز بگٹیجھل مگسی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، مسجد کا پیش امام قتلگنداواہ: بی ایس ڈی آئی کے تحت پی ایچ ای کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ شفاف انداز میں مکمل

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنگو آپریشن میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنگو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن کے دوران بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جبکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اور شہداء کی قربانیوں کے باعث ملک میں امن و استحکام کی منزل حاصل ہوگی۔

میر سرفراز بگٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن حمزہ اکرم سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *