Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالاحساس، انسانیت کی اصل پہچانانتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظمملکی صورت حال؛ وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی اہم ملاقاتعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، ایک روز میں 4 ڈالر سے زائد سستا ہوگیاکراچی: تاجر میر رضا علی کی پراسرار موت، قتل یا مالی دباؤ؟ تحقیقات جاریسونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار روپے سے تجاوز کرگیاآزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیںہنگو؛ نجی بینک پر مسلح نقاب پوش افراد کا حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر اغواخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج جہنم واصل، اسلحہ برآمدتاریخ کے گمشدہ اوراق، پشتون سیاست کا المیہ اور ستر سالہ فریب کا احوالاحساس، انسانیت کی اصل پہچانانتخابات میں کامیابی آزاد کشمیر کے عوام کا مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

آزاد کشمیر انتخابات، ن لیگ نے 14 سیٹوں کے ساتھ میدان مار لیا، پیپلز پارٹی کی 5 نشستیں

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرلی۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 20 حلقوں میں سے 19 کے نتائج سامنے آگئے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) نے 14 نشستیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 5 نشستیں حاصل کی ہیں۔

خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث حلقہ ایل اے 28 مظفرآباد 2 لچھراٹ کے بعض پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ملتوی کردی گئی، جہاں ووٹنگ کا عمل بعد میں مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ ہوئی، تاہم بعض علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے باعث انتخابی عمل متاثر ہوا۔ ملتوی کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کا انتخابی سامان اور سیل شدہ بیگز ریٹرننگ افسران نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کئی اہم امیدوار کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی بعض حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ انتخابی نتائج کا حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *