Banner
Daily Sahafat Quetta
July 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

بلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑ

کوئٹہ(خ ن ) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اپنے دفتر میں مقامی کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش اور محفوظ سرمایہ کاری کی منزل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ بلال خان کاکڑ نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت، مو¿ثر رہنمائی اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف صوبے کی معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر مزید گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات، زراعت، توانائی، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع رکھتا ہے، جن سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صوبے کی معاشی ترقی کو نئی رفتار دی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *