Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیلTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیل

صوبے میں پائیدار امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

خضدار کے علاقے کرخ میں پولیس اور ایف سی کی کامیاب کارروائی دہشتگردی کےخلاف قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی کی عکاس ہے، صوبے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹا جائےگا
صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کےلئے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی معاونت جاری رکھی جائےگی، امن کے قیام کےلئے سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ کاوشیں اور عوام کا تعاون ناگزیر ہیں،میر سر فراز بگٹی
کوئٹہ(خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع خضدار کے علاقے کرخ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی کاوشوں کو سراہا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خضدار کے علاقے کرخ میں پولیس اور ایف سی کی کامیاب کارروائی دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی ہم آہنگی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنا امن دشمن عناصر کے خلاف جاری کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مقصد کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، جنہیں سراہا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مو¿ثر حکمت عملی کے لیے انٹیلیجنس معلومات کا بروقت تبادلہ، اداروں کے درمیان مربوط تعاون اور قانون کے مطابق کارروائیاں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ صوبے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ کاوشیں اور عوام کا تعاون ناگزیر ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *