Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، حاجی علی مدد جتک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے اپنی رہائش گاہ جتک ہاو¿س، آصف آباد میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران مختلف علاقوں سے آنے والے شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شہریوں، معززینِ علاقہ، پارٹی کارکنان اور مختلف وفود نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کی سیاست کا محور عام آدمی کے مسائل کا حل اور عوام کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہماری سیاسی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے، جبکہ سریاب سمیت دیگر علاقوں میں بھی عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حلقے کے ہر علاقے کی یکساں ترقی، بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانتداری اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے کم کرنا اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔کھلی کچہری میں شرکت کرنے والے شہریوں نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے عوام سے براہِ راست ملاقات، مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو عوام دوست روایت قرار دیا۔ شرکاءنے امید ظاہر کی کہ اس سلسلے کے تسلسل سے عوامی مسائل کے حل میں مزید بہتری آئے گی اور عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *