Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

18سال قبل قتل کے دیرینہ تنازع کا پرامن تصفیہ، قاتلوں کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا گیا

18سال قبل قتل کے دیرینہ تنازع کا پرامن تصفیہ، قاتلوں کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا گیا
سلیمان خیل قبیلہ سادات اسٹریٹ حاجی محی الدین قلعہ پائند خان روڈ کوئٹہ میں قبائلی جرگہ کا کامیاب اقدام، 18 سال قبل قتل کا دیرینہ واقعہ جس میں شیر محمد سلیمان خیل شہید ہو گئے تھے، کا فیصلہ دونوں فریقین کی کاوشوں سے دشمنی ختم اور آپس میں گلے مل گئے۔شیر محمد شہید کے بڑے بھائی راز محمد خان سلیمان خیل نے اپنے بھائیوں، بھتیجوں اور عزیز و اقارب کی مشاورت سے ننواتی میڑھ معرکہ کو قبول کرتے ہوئے قاتلوں کو اللہ کی رضا اور سنتِ نبوی کے مطابق فی سبیل اللہ معاف کر دیا اور ثالثین کی جانب سے لائی گئی 50 لاکھ روپے دیت رقم کو بھی واپس کر کے اعلی ظرفی کا مظاہرہ کیا۔میڑھ معرکہ میں موجود سیکنڑوں علما، مشائخ، قبائلی مشران اور عمائدین نے راز محمد خان سلیمان خیل، بہار خان، طور جان، محمد طاہر اور خان سلیمان خیل سمیت ان کے تمام خاندان کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حقیقی معنوں میں معافی اور عفو و درگزر کی سنتِ نبوی پر عمل کر کے دکھا دیا۔کوئٹہ کے علاقے کلی پائند خان میں قبائلی و مذہبی عمائدین کی کاوشوں سے قتل کے ایک ناخوشگوار واقعے / تنازع کا باقاعدہ اور پرامن تصفیہ طے پا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تصفیے کی یہ اہم نشست مرحوم حاجی گران سلیمان خیل، راز محمد سلیمان خیل، باری خان سلیمان خیل، طور جان خان سلیمان خیل اور طاہر خان سلیمان خیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علاقے کے معززین اور دینی و قبائلی شخصیات نے فریقین کے مابین صلح صفائی اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ثالثین اور جرگہ ممبران:قتل کے اس مسئلے کو پرامن طور پر حل کرنے اور فریقین کو ایک پیج پر لانے کے لیے درج ذیل معززین نے بطور ثالث (جرگہ) خدمات سرانجام دیں:دولت خان سلیمان خیل، حکیم خان سلیمان خیل، حاجی سید عبد الستار شاہ چشتی، حاجی نور گل خلجی، عمر اکا، حاجی عبد الحنان ٹھیکیدار، جان محمد سلیمان خیل، محمد صادق، حاجی حکیم خان، محمد اسماعیل، اختر محمد، حاجی اللہ نور ترہ کی، حاجی اصلی سلیمان خیل، حاجی عبداللہ، ملک نعیم خلجی، رحمت اللہ، غلام اکا، شربت خان ببری سلیمان خیل، میر زمان سلیمان خیل، جہانگیر سلیمان خیل، حاجی نور محمد ترہ کی، محمد نور اور دیگر کی مسلسل کاوشوں سے قتل کا فیصلہ ہوا۔جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبد القادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، صوبائی کنوینر قاری مہر اللہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبد الستار شاہ چشتی، حاجی دولت خان، ٹھیکیدار جان محمد سلیمان خیل، نور گل خلجی اور دیگر قبائلی مشران و عمائدین نے کہا کہ قبائلی تنازعات کے حل کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی اصولوں کے تحت تمام قبائلی شخصیات مزید خونریزی روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، تو ان شا اللہ بہت سے گھرانے مزید تباہی سے بچ جائیں گے۔انہوں نے شہید شیر محمد کے بھائی راز محمد سلیمان خیل، ان کے بھائیوں، بھتیجوں اور تمام خاندان کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حقیقی معنوں میں معافی اور عفو و درگزر کی سنتوں کے مطابق اپنے مخالفین کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا اور ثالثین کی جانب سے لائی گئی 50 لاکھ روپے رقم بھی واپس کر دی۔ اللہ پاک ان کے تمام خاندان کو اس کا اجرِ عظیم دے۔انہوں نے کہا کہ انسان سے خطا ہو سکتی ہے اور پشیمانی کے بعد معاف کرنے والے کو بھی اللہ تعالی بڑا اجرِ عظیم دیتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل ہمارے صوبے بلوچستان میں قتل و غارت گری کا دور دورہ ہے اور پشتون و بلوچ اقوام کی آپسی رنجشوں میں ہزاروں افراد اور قبائلی شخصیات ان بدبختیوں کا نشانہ بن چکی ہیں، ہزاروں خواتین بیوہ، بچے یتیم اور مائیں بے اولاد ہو چکی ہیں۔انہوں نے تجویز دی کہ بلوچستان میں حکومت اور قبائل، علما و مشائخ پر مشتمل علاقائی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد فوری طور پر فریقین سے رابطہ کر کے تنازعات کا اسلامی احکامات اور پشتون بلوچ قومی روایات کے مطابق فیصلہ کریں تاکہ مزید خونریزی سے فریقین کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یقینا موت کا جو دن اور ذریعہ اللہ نے مقرر کیا ہے، اسے کوئی تدبیر بدل نہیں سکتی اور موت سے دنیا میں کوئی بھی انکاری نہیں۔ آج بھی دنیا میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ جسے اللہ زندگی دیتا ہے تو وہ ایسے الم ناک سانحات میں بھی محفوظ رہتا ہے جو انسان کو حیران کر دیتے ہیں۔علما، قبائلی مشران اور عمائدین نے راز محمد خان سلیمان خیل اور ان کے بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے اس بہترین عمل پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کے تمام خاندان کو اس کا اجر دے۔ انہوں نے دیگر تمام خاندانوں اور قبائل سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے تنازعات کو اسلامی احکامات اور پشتون بلوچ قومی روایات کے مطابق حل کر کے مزید خونریزی سے گریز کریں۔آخر میں شہید شیر محمد کے بڑے بھائی راز محمد سلیمان خیل نے ثالثین کی جانب سے لائے گئے تمام 50 لاکھ روپے واپس کرتے ہوئے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔ اختتامی دعا مفتی شفیع الدین نے کی اور جرگے کے تمام شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ نشست کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، علاقے میں پرامن بقائے باہمی، اور فریقین کے درمیان دائمی محبت و یگانگت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ثالثین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اسلام اور پشتون روایات ہمیشہ عفو و درگزر اور باہمی صلح کا درس دیتی ہیں، اور قبائلی تنازعات کا پرامن حل ہی علاقے کی ترقی اور سکون کا ضامن ہے۔” جرگہ ممبران اور علاقائی عمائدین نے دونوں فریقین کے اس مثبت قدم کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *