Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( پ ر) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہری بنیادی شہری سہولیات کے شدید بحران کا شکار ہیں۔ بجلی، گیس اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضروریات عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں جبکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امن و امان کی طرح بنیادی سہولیات بھی صرف ریڈ زون تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیسکو حکام کی ناقص غیر ذمہ دارانہ ظالمانہ طرزِ عمل اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں گھنٹوں بجلی کی بندش نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ تاجروں، دکانداروں، طلبہ، مریضوں اور کاروباری طبقے کے لیے بھی شدید مشکلات اور ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہے۔ بجلی کی مسلسل بندش کے باعث واٹر سپلائی اور ٹیوب ویل بھی متاثر ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ عوام ایک طرف مہنگائی بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ دوسری جانب بجلی، گیس اور پانی کی بدترین صورتحال نے ان کی زندگی مزید دشوار بنا دی ہے۔ متعلقہ اداروں کی بے حسی اور غفلت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے حکومت اور انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مزید غفلت برتنے کے بجائے اپنی آئینی اور انتظامی ذمہ داریاں پوری کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *