Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

منشا قاضی اور حسیب احمد شیخ کا فاؤنڈیشن کا دورہ، خدمات کو خراج تحسین

یتیم بچیوں کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے کا عزم
ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا فلاحی مشن جاری، منشا قاضی اور حسیب احمد شیخ کا بتول
بی بی اور ممتاز ماہر نفسیات پروفیسر نگہت یاسمین کی خدمات پر بھرپور تحسین، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

لاہور منشاقاضی سے

معاشرے کی حقیقی ترقی کا راز اس کے کمزور اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود میں پوشیدہ ہوتا ہے، اور جب کسی ادارے کی تمام تر کاوشیں یتیم اور معاشی طور پر پسماندہ بچیوں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیئے وقف ہوں تو وہ محض ایک فلاحی ادارہ نہیں بلکہ امید، شفقت اور انسان دوستی کا استعارہ بن جاتا ہے۔ اسی جذبۂ خدمت کے تحت ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائم ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن یتیم اور ضرورت مند بچیوں کی تعلیم، تربیت، صحت اور شخصیت سازی کے لیئے اپنی خدمات مسلسل انجام دے رہی ہے۔
بدھ کے روز ممتاز کالم نگار، صحافی اور ادیب و خطیب منشا قاضی اور سابق طالب علم رہنما حسیب احمد شیخ نے استاد صحافی کرسٹوفر اینوسنٹ کی استدعا پر فاؤنڈیشن کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی فلاحی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور بچیوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیئے کیئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم بتول بی بی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ادارے کے اغراض و مقاصد، فلاحی پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا بنیادی مقصد یتیم اور معاشی طور پر محروم بچیوں کو ایسا محفوظ، محبت بھرا اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں انہیں معیاری تعلیم، جدید طبی سہولیات، جذباتی معاونت، اخلاقی تربیت اور کردار سازی کے یکساں مواقع میسر آئیں تاکہ وہ خوداعتماد، باصلاحیت اور معاشرے کی فعال شہری بن کر اپنی زندگی سنوار سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن نہ صرف بچیوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیئے سرگرم ہے بلکہ ان کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کیئے ہوئے ہے، تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کے لیئے مثبت کردار ادا کر سکیں۔
دورے کے دوران منشا قاضی نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے کی پہچان اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ اپنے یتیم، بے سہارا اور محروم بچوں کی کس حد تک ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن جیسے ادارے معاشرتی احساسِ ذمہ داری کی روشن مثال ہیں، جو خاموشی سے انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے میڈم بتول بی بی کی قیادت، اخلاص اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اس عظیم انسانی خدمت کے مشن میں ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ منشا قاضی نے موصوفہ کو محترم کرسٹوفر جیسے نابغہ روزگار انگریزی زبان کے استاد کے انتخاب پر ان کے حسنِ انتخاب کی تعریف کی ۔ ایک طالبہ نے ملک کے نامور شاعر فرحت عباس شاہ کا پنجابی زبان کا کلام سنایا تو مہمانانِ گرامی انگشتِ بدنداں رہ گئے ۔ منشا قاضی نے فرحت عباس کا کلام سن کر کہا یہ تو آپ کی فاؤنڈیشن کا منشور ہے ۔اسے ہارون الرشید جیسے خطاط و مصور سے خوش خط لکھوا کر فرحت عباس شاہ کا پورٹریٹ دیوار پر آویزاں کر دیں ، جسے محترمہ بتول بی بی نے پسند کیا اور اس پر کام شروع کرنے کے لیئے کہہ بھی دیا ۔
سابق طالب علم رہنما حسیب احمد شیخ نے بھی ادارے کی خدمات کو قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ یتیم اور ضرورت مند بچیوں کو تعلیم، تحفظ اور اعتماد فراہم کرنا درحقیقت ایک مضبوط، باشعور اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق ایسے ادارے صرف افراد کی زندگی نہیں بدلتے بلکہ پوری قوم کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دورے کے اختتام پر فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے مخیر حضرات، کاروباری شخصیات، سماجی تنظیموں اور اہلِ خیر سے پرخلوص اپیل کی کہ وہ اس عظیم انسانی خدمت کے سفر میں ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا دست و بازو بنیں تاکہ مزید یتیم اور ضرورت مند بچیوں کو معیاری تعلیم، صحت، محفوظ رہائش، بہتر تربیت اور باوقار زندگی کے مواقع فراہم کیئے جا سکیں۔
ہولسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا یہ پیغام اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ معاشرے کے محروم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت محض ایک سماجی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک ایسی سرمایہ کاری ہے جو آنے والی نسلوں کے روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی ضمانت بنتی ہے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *