Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہپاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمخبر زندہ انسان مردہ

مسافر بسوں پر فائرنگ ظلم کی انتہاء ہے، ٹرانسپورٹرز

 

مسافر بسوں پر فائرنگ ظلم کی انتہاء ہے، ٹرانسپورٹرز
بلوچستان کی قومی شائرائیں مکمل طور پر مسلح جتھوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ میر حکمت لہڑی، حبیب اللہ بادیزئی
بے گناہ مسافروں کا قتل ناقابل برداشت ہے، شاہراہوں پر مسافروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ میر دولت لہڑی ، اکبر لہڑی
کوئٹہ: معروف ٹرانسپورٹرز میر حاجی حکمت لہڑی ، میر حاجی دولتِ خان لہڑی ، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی، حاجی سیف الدین بڑیچ، حاجی موسیٰ جان اچکزئی، حاجی ولو ناصر، حاجی ابراہیم اور دیگر رہنماؤں نے گزشتہ دنوں السیف کمپنی کی مسافر بس پر ہونے والی فائرنگ کے افسوسناک واقعے، جس کے نتیجے میں چار بے گناہ مسافر شہید اور متعدد زخمی ہوئے، کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے اور بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی بربریت، سفاکیت اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ایسے المناک واقعات نہ صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرتے ہیں بلکہ صوبے کے امن، تجارتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس افسوسناک حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ آئندہ کسی کو بے گناہ شہریوں کی جان سے کھیلنے کی جرأت نہ ہو۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کرے اور متاثرہ خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ٹرانسپورٹرز رہنماؤں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں، مسافر گاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام بلا خوف و خطر سفر کر سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *