Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانکوئٹہ، کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی، صدر،وزیر اعظم کا اظہار افسوسدہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دیامن بورڈ نے حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کا معاہدہ کر لیا، صدر ٹرمپموسیٰ خیل: 4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت کا 5.97 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خان

محنت کشوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم اولین ترجیح ہے، پیر محمد کاکڑ

محنت کشوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیم اولین ترجیح ہے، پیر محمد کاکڑ
امریکن لائف اسٹائل بورڈنگ اسکولوں میں زیرِ تعلیم بلوچ طلبہ کے والدین کی مشاورتی کمیٹی قائم
طلبہ کی تعلیم، رہائش اور سہولیات مزید بہتر بنانے کے لیے سفارشات مرتب پیر محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت اجلاس،
کوئٹہ: پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور ممبر گورننگ باڈی ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد پیر محمد کاکڑ کی زیرِ صدارت امریکن لائف اسٹائل بورڈنگ اسکول اسلام آباد و لاہور میں زیرِ تعلیم بلوچستان کے طلبہ کے والدین کی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے والدین، مزدور تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر محمد کاکڑ نے اسلام آباد اور لاہور کیمپسز کے حالیہ مطالعاتی دوروں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی معیار، ہاسٹل، خوراک، صحت، سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ، صفائی، کھیلوں اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے، جبکہ طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد قابلِ عمل سفارشات بھی مرتب کی گئی ہیں۔ اجلاس میں والدین نے طلبہ کی تعلیم، تربیت، رہائش، خوراک، صحت، والدین سے رابطے کے نظام اور دیگر سہولیات کے حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان تجاویز کا مقصد اداروں پر تنقید نہیں بلکہ محنت کشوں کے بچوں کو مزید بہتر، محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ان تمام اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل والدین کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جن کے بچے امریکن لائف اسٹائل بورڈنگ اسکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں۔ کمیٹی طلبہ کو درپیش مسائل، والدین کی شکایات اور تعلیمی نظام کی بہتری سے متعلق سفارشات مرتب کرکے ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد اور اسکول انتظامیہ کو ارسال کرے گی۔شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان، ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے محنت کشوں کے بچوں کو اسلام آباد اور لاہور کے معیاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ایک قابلِ تحسین اور مزدور دوست اقدام ہے۔ پیر محمد کاکڑ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ والدین کی جانب سے پیش کی گئی قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کے محنت کشوں کے بچوں کو مزید بہتر، محفوظ اور عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *