Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زور

حفاظت اور شفافیت آئل سیکٹر کی اولین ترجیحات ہیں،اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا مقصد آپریشنل حفاظت کو مزید مستحکم بنانا، ریگولیٹری تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کی آئل سپلائی چین میں بین الاقوامی معیار کے بہترین حفاظتی طریقۂ کار کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
اس سیمینار میں اعلیٰ سرکاری حکام، ریگولیٹرز، صنعت کے نمائندگان اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی، جہاں ابھرتے ہوئے حفاظتی چیلنجز اور باہمی تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تقریب میں وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)، محکمہ ایکسپلوسوز، اوگرا، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ، او سی اے سی (OCAC) کے سیکرٹری جنرل اور ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر سے تعلق رکھنے والے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے مضبوط گورننس، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کے تبادلے کے ذریعے آپریشنل حفاظت کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
سیمینار کے دوران وافی انرجی پاکستان نے اپنی عالمی آپریشنز سے حاصل ہونے والے تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے، جن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حفاظتی معیارات، آپریشنل ایکسیلینس فریم ورک اور ایندھن کی سپلائی چین میں حفاظتی کارکردگی، شفافیت اور رسک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال شامل تھا۔
اس موقع پر اوگرا کے ممبر گیس ، جناب شہزاد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا:
“حفاظت اور شفافیت آئل سیکٹر کی مشترکہ ترجیحات ہیں، اور اس نوعیت کے فورمز صنعت کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور مجموعی معیار کو مزید بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ہم وافی انرجی جیسی کمپنیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو اپنے بین الاقوامی تجربات اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان لاتی ہیں، اور اوگرا مستقبل میں بھی ایسے تعاون کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی جو پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مزید مضبوط محفوظ اور پائیدار بنائے۔”
وافی انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر کارپوریٹ اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز، جناب عمران قریشی نے کہا کہ کمپنی پاکستان کے توانائی کے شعبے کی ترقی کے لیے عالمی مہارت اور تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مضبوط حفاظتی کلچر کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا:
“پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کے پیش نظر ایک محفوظ، مؤثر اور مضبوط طرزِ حکمرانی پر مبنی آئل سیکٹر ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم اوگرا کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے تجربات شیئر کرنے اور صنعت کے دیگر شراکت داروں سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ اس نوعیت کے سیمینار پاکستان اور اس کے عوام کے لیے مزید محفوظ اور مضبوط توانائی کے شعبے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
وافی انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر مینوفیکچرنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن، جناب اویس سلطان نے کہا کہ حفاظت آپریشنل ایکسیلینس کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا:
“حفاظت دراصل انسانوں کے تحفظ کا نام ہے۔ ہم عالمی معیار کے جن نظاموں اور طریقۂ کار میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان کا مقصد اپنے ملازمین، صارفین اور

اردگرد کی کمیونٹیز کو محفوظ بنانا ہے۔ جب حکومت اور نجی شعبہ مشترکہ ذمہ داری کے احساس کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو صنعت کی ترقی مزید تیز اور مؤثر ہوتی ہے۔”
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریگولیٹرز اور صنعت کے درمیان مسلسل تعاون کے ذریعے حفاظتی معیارات کو مزید بہتر بنایا جائے گا، انسانی جانوں اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور پاکستان کے توانائی کے شعبے کی طویل المدتی مضبوطی اور پائیداری کو فروغ دیا جائے گا۔

ترجمان اوگرا

اوگرا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پاکستان کے مڈ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر کی ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔ اوگرا تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے ایک محفوظ، ترقی یافتہ اور مسابقتی آئل اینڈ گیس انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اتھارٹی جدت اور مسلسل بہتری کے ذریعے پائیدار حل فراہم کرنے، شعبے کو درپیش چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے، اور قدرتی گیس، پیٹرولیم مصنوعات، لبریکنٹس، ایل این جی، سی این جی، ایل پی جی اور آئل پائپ لائن کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کے شعبوں میں قومی مفادات اور صارفین کے اعتماد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے۔
وافی انرجی
وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ، جس کی اکثریتی ملکیت وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (Wafi Holding) کے پاس ہے، پاکستان میں شیل (Shell) برانڈ کے ایندھن اور لبریکنٹس کی لائسنس یافتہ کمپنی اور ملک کے نمایاں توانائی شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ سال 2024 میں وافی ہولڈنگ نے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 87.78 فیصد حصص حاصل کیے، جس کے ذریعے کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا اور خلیجی خطے (GCC) کی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کے توانائی اور فیول ریٹیل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کی بنیاد رکھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *