Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رندایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی اہم پیش رفت ہے، شاہد رند

جدید طبی سہولیات سے مریضوں کو بہتر علاج فراہم کیا جا رہا ہے، ربابہ خان بلیدی


کوئٹہ: مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران خان کاسی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے مشیر وزیراعلیٰ کو ٹراما سینٹر میں موجود جدید طبی سہولیات، ڈیجیٹل نظام اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ٹراما سینٹر کے پیپر لیس نظام اور ڈیجیٹلائزیشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کے علاج، ریکارڈ کی حفاظت اور طبی خدمات کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو ایمرجنسی رسپانس ٹراما سینٹر مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام کے تحت کام کر رہا ہے، جہاں مریضوں کا طبی ریکارڈ مرکزی نظام میں محفوظ کیا جا رہا ہے، جس سے علاج کے عمل میں شفافیت اور تیزی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مشیر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات، جدید طبی انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید طبی نظام کا مقصد عوام کو بروقت، معیاری اور شفاف طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *