Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
رند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہیرند قبائل نے ہمیشہ امن و ترقی کے دشمنوں کا مقابلہ کیا، سردار یار محمد رندمنشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں، حاجی محمد خان لہڑیمدارس کی رجسٹریشن کا بل فوری بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جائے،مولانا عبدالواسعبلوچستان کے 31 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم 2 نومبر سے شروع ہوگی، انعام الحقاصغر خان اچکزئی کو قید کیا جاسکتا ہے، ان کی سوچ کو نہیں، اے این پیچمن میں باکسنگ کلب کی مسماری اور نوجوانوں کے حقوق پر کھلا حملہراولپنڈی این سی سی آئی اے کی کارروائی، شہری سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 59 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمدمیرپورخاص میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے، خلیل اللہ خانکلب کے آئین، اتحاد اور نظم و ضبط پر عمل ضروری ہے، نثار محمد مراد بھٹواسامہ بہانہ، افغانستان نشانہ اور ایک امریکن کی گواہی

فتنہ الہندوستان و خوارج کے خلاف کامیابی کیلئے اہل قوم “دعائے اہل الثغور” کی تلاوت کریں، علامہ حسین مقدسی

فتنہ الہندوستان و خوارج کے خلاف کامیابی کیلئے اہل قوم “دعائے اہل الثغور” کی تلاوت کریں، علامہ حسین مقدسی

فرزند رسولؐ امام علی زین العابدینؑ کی تعلیم کردہ “دعائے اہل الثغور” محافظین وطن کیلئے سرخروئی اور حوصلہ مندی کی کلید ہے۔

ہر محب دین و وطن سیکیورٹی فورسز کے شہداء کا ممنون و مقروض ہے۔

غمِ حسینؑ سنتِ رسولؐ ہے، اس کا تمسخر اڑانے والے اللہ سے ڈریں۔

عزاداری یذیدیت و بربریت کے خلاف مظلومین کا پرامن ترین احتجاج ہے جو تا ابد جاری رہے گا۔

خارجیت جیسے فتنوں کا علاج حسینیتؑ کو عام کرنے میں مضمر ہے۔

مذہبی و مسلکی بنیادوں پر عملی انتخابی سیاست نے قوم کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا۔

وطن عزیز پاکستان کو پرائی جنگوں میں دھکیلنے کی کوششیں اربابِ حل و عقد کے فہم و فراست کا امتحان ہیں۔

عزاداری حسینؑ پر عائد ناروا پابندیوں کے ایس او پیز عدل و انصاف اور آئین کی توہین ہیں۔

حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی حیات طیبہ حق پرستوں کیلئے مینارہ نور اور آپ کا مزار فیوض و برکات کا سرچشمہ ہے۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کا مجلس نور سے خطاب

راولپنڈی ( ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ فتنہ الہندوستان و خوارج کے خلاف عساکر پاکستان و سیکیورٹی اداروں کی کامیابی کیلئے “دعائے اہل الثغور” کی تلاوت کریں، فرزند رسول حضرت امام علی زین العابدین ؑ کی تعلیم کردہ دعائے اہل الثغور ملک و قوم کے دفاع میں مصروف مجاہدوں اور محافظوں کیلئے فتح و ظفر اور حوصلہ مندی کی کلید ہے، ہر محب دین و وطن سیکیورٹی فورسز کے شہداء کا ممنون و مقروض ہے، غمِ حسینؑ سنتِ رسولؐ ہے، اس کا تمسخر اڑانے والے اللہ کے غضب سے ڈریں، عزاداری یذیدیت و بربریت کے خلاف مظلومین کا پرامن ترین احتجاج ہے جو تا ابد جاری رہے گا، خارجیت جیسے فتنوں کا علاج حسینیتؑ کو عام کرنے میں مضمر ہے، مذہبی و مسلکی بنیادوں پر عملی انتخابی سیاست نے قوم کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا، وطن عزیز پاکستان کو پرائی جنگوں میں دھکیلنے کی کوششیں اربابِ حل و عقد کے فہم و فراست کا امتحان ہیں، عزاداری حسینؑ پر عائد ناروا پابندیوں کے ایس او پیز عدل و انصاف اور آئین کی توہین ہیں، حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی حیات طیبہ دین و شریعت کے تحفظ کیلئے طویل قید و بند اور ہر قسم کی صعوبتیں برداشت کرنے سے عبارت ہے جنہوں نے شہادت کا جام پینا قبول کر لیا لیکن ظالمین کے آگے سر نہ جھکایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ولادت پرنور کے حوالے سے منعقدہ ’مجلس نور‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے عزاداری حسینؑ کے لیئے عدم برداشت کے رجحانات اور اہلبیتؑ کی شان میں توہین و تنقیص کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسلام اور مشاہیر اسلام سے دوری اور جہالت کا سبب قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی مکتب فکر کو طعن و تشنیع کا نشانہ بنانے والے شرپسندوں پر گرفت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب خوارج و ہندوستانی حمایت یافتہ دہشتگرد وطن عزیز پر حملہ آور ہیں، محافظین وطن کی تائید و حمایت اور ان کی حوصلہ افزائی ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ حضرت امام علی زین العابدینؑ نے اسلامی ریاست کے محافظین کیلئے دعائے اہل الثغور تعلیم کی جو دشمنان وطن کو شکست فاش سے دوچار کرنے کیلئے نسخہ اکسیر ہے اور اس کی تلاوت کے نتیجہ میں دشمنوں و دہشتگردوں کے خلاف لڑائی میں اللہ کی غیبی امداد حاصل ہوگی لہٰذا اس دعا کو وطن کے تمام محافظین تک بھی پہنچایا جائے۔ خانوادہ اہلبیتؑ کی عظیم ہستی حضرت امام موسٰی کاظمؑ کے فضائل و مناقب بیان کرتے ہوئے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ امام موسٰی کاظمؑ کی حیات طیبہ حق پرستوں کیلئے مینارہ نور جبکہ آپ کا مزار اقدس فیوض و برکات کا سرچشمہ ہے جسے بلاتفریق تمام مورخین و محققین کی جانب سے حاجات کی قبولیت کا دروازہ قرار دیا گیا ہے، اسی لئے امام موسٰی کاظمؑ کو “باب الحوائج” کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے، امام اہل سنت حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی قبر کے پاس دعا مانگنا مجرب ہے جب کبھی مجھے کوئی حاجت پیش آتی تو میں دو رکعت نماز پڑھ کر امام موسیٰ کاظم ؑ کے مقبرہ کے پاس دْعا کرتا، فوراً دْعا قبول ہوجاتی۔ آغا حسین مقدسی نے کہا کہ سیرت امام کاظم علیہ السلام پر چلتے ہوئے مسلم حکمرانوں کو استعماری ڈکٹیشنوں کو رد کرنا ہوگا اور عالمی طاقتوں کے قبیح ایجنڈوں سے حرف انکار بلند کرنا ہوگا کیونکہ جس دن مسلم فرمانرواؤں نے یہ جرات پیدا کرلی تو اسی روز تائید خداوندی ان کے شامل حال ہو جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *