Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

بلوچستان کے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی


وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سندھ اور بلوچستان کے درمیان آبی امور اور نصیرآباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے سکھر میں موجود بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے رکن حاجی محمد خان لہڑی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا دورانِ گفتگو نصیرآباد ڈویژن میں پانی کی دستیابی، بلوچستان کے آبی حصے اور سندھ کے ساتھ جاری مشاورتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا حاجی محمد خان لہڑی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو آگاہ کیا کہ بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے سکھر میں سندھ کے محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بلوچستان کے تحفظات، خصوصاً صوبے کے مقررہ آبی حصے میں کمی کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا ہے انہوں نے بتایا کہ سندھ کے محکمہ آبپاشی کے حکام نے بلوچستان کے آبی حصے میں موجود شارٹ فال کو جلد ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے تاکہ نصیرآباد ڈویڑن سمیت متاثرہ علاقوں کو ان کا مقررہ پانی فراہم کیا جا سکے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی حکومت بلوچستان کے آبی حقوق کے تحفظ اور کسانوں کو ان کا جائز حصہ دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الصوبائی تعاون اور مسلسل رابطوں کے ذریعے پانی کی فراہمی سے متعلق مسائل جلد حل ہوں گے اور بلوچستان کے حصے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور بالخصوص نصیرآباد ڈویژن کے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر سطح پر مو¿ثر انداز میں دفاع کیا جا رہا ہے اور صوبے کے آئینی و قانونی آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *