Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد: وارڈ نمبر 23 سے میر نعیم خان عمرانی بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) میونسپل کارپوریشن اوستا محمد کے وارڈ نمبر 23 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار میر نعیم خان عمرانی بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب ہوگئے۔ان کی بلا مقابلہ کامیابی کو سیاسی حلقوں میں عوامی اعتماد، باہمی اتفاق اور ان کی مقبولیت کا واضح اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر کارکنوں، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،نو منتخب جنرل کونسلر میر نعیم خان عمرانی نے اپنی کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے عوام کی خدمت کا ایک اور موقع عطا کیا۔میں اپنے وارڈ کے تمام معززین، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، دوستوں، جمعیت علمائے اسلام کے قائدین و کارکنان اور امیدواروں، عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے بلا مقابلہ جنرل کونسلر منتخب کیاانہوں نے کہا کہ یہ کامیابی میری ذات کی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد، شہید میر اسلم خان عمرانی کی عوامی خدمات، ان کے نظریے اور علاقائی معززین و جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔ان شاء اللہ شہید میر اسلم خان عمرانی کے خدمتِ خلق کے مشن کو اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤں گا میر نعیم خان عمرانی نے کہا کہ وارڈ نمبر 23 میں پینے کے صاف پانی، سیوریج، صفائی، گلیوں اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہوگی،انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے، وہ اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے اور ہر وقت عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھرپور رابطہ رکھیں گےانہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور وہ اپنی تمام ذمہ داریاں دیانتداری، شفافیت اور خلوصِ نیت کے ساتھ انجام دیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنا ان کی اولین ذمہ داری ہے اور وہ اپنے وارڈ کو ترقی، خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک مثالی وارڈ بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *