Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئیحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے درمیان تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطورکرز کو عالمی معیار کی طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک حسینبلوچستان میں امن و امان کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں،بابر یوسفزئی

کوئٹہ سے سب سے بڑی خبر: حکومت اور اپوزیشن میں فائنل بریک تھرو، دھرنا ختم کرنے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

: بلوچستان میں جاری سیاسی تعطل کے خاتمے کے لیے ایک بڑی اور حتمی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومتی وفد اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات بالآخر مکمل طور پر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، فریقین کے درمیان تمام دیرینہ اور متنازع امور پر تفصیلی بحث کے بعد اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔ طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق، حکومتی وفد اب سے کچھ ہی دیر میں دھرنے کے مقام پر خود جائے گا، جہاں وہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دھرنا کمیٹی کے سامنے باقاعدہ طور پر دستخط شدہ مطالبات کی اصل دستاویزات پیش کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حتمی دستاویز کی فراہمی کے بعد دھرنا باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔ اس بریک تھرو کے بعد شہر میں کئی روز سے جاری سیاسی تناؤ کے بادل چھٹ گئے ہیں اور دونوں اطراف کے کارکنان و رہنماؤں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاہم، دھرنا گاہ میں حکومتی وفد کی آمد اور دستاویزات کی باضابطہ حوالگی کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *