Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

سانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ دھرنا چھٹے روز بھی جاری، اپوزیشن رہنماؤں کے آج خطابات

کوئٹہ: سانحہ زیارت کے خلاف کوئٹہ میں جاری احتجاجی دھرنا آج چھٹے روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں لواحقین کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں شریک ہیں۔

دھرنا کمیٹی کے مطابق آج شام 7 بجے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے، جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ رات 8 بجے اظہارِ خیال کریں گے۔ اس کے بعد رات ساڑھے 8 بجے رکن قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالواسع بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔

دھرنا کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد اور کمیٹی کے درمیان اب تک مذاکرات کے تین دور ہو چکے ہیں، تاہم کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ حکومتی وفد نے مزید مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے اور امکان ہے کہ آج یا کل مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔

دھرنا کمیٹی نے بتایا کہ آل پارٹیز کی اپیل پر کل گوادر، چمن اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، جبکہ جمعرات کو کوئٹہ کے دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی شرکت متوقع ہے۔

کمیٹی کے مطابق آل پارٹیز کے فیصلے کے تحت جمعہ کے روز بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *