Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رنداشرف خان کی کمپنی پریمیئم ایم کیپیٹل کے زیر اہتمام دبئی میں کینوس ٹاور کی شاندار لانچنگپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خاناے سی ماجد سلیم کامسلم باغ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہمند ردیگ بارڈر حملہ امن و روزگار سبوتاژکرنے کی سازش ہے، فدا حکیم رنداشرف خان کی کمپنی پریمیئم ایم کیپیٹل کے زیر اہتمام دبئی میں کینوس ٹاور کی شاندار لانچنگپولیو مہم کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، صادق عمرانیبلوچستان پولیس کو بڑی سہولت، 865 موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئیںنوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، امیر حمزہ زہری کا اظہار افسوسبلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے مواقع دینا ضروری ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچپولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، شاہد رندکوئٹہ، طاقت کے نشے میں دھت قوتوں نے ریاست کی بنیادیں کھوکھلی کر دیں،مولانا عبدالرحمن رفیقلواحقین کوٹہ پر بھرتیاں میرٹ اور شفافیت کے مطابق ہوں گی، بابر خان

معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر اسرار خان نے سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا

اس موقع پر انہوں نے کوک ہاؤس اور خام غذائی اشیاء کے اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے خوراک، ڈاکٹر اسرار خان نے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی، جناب کاشف اقبال جیلانی کے ہمراہ سنٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔دورے کے دوران معزز مہمانوں نے جیل کے کوک ہاؤس اور خام غذائی اشیاء کے اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں خوراک کے معیار، صفائی، غذائی اشیاء کی محفوظ ذخیرہ اندوزی اور فوڈ سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ فوڈ سیفٹی کے مقررہ معیارات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے خام غذائی اشیاء اور تیار شدہ کھانوں کے نمونے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھی حاصل کیے گئے۔وفد نے بعد ازاں ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سینٹر اور نوعمر قیدیوں کے سیکٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں قیدیوں کی اصلاح و بحالی، فلاح و بہبود اور جیل انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔ معزز مہمانوں نے محکمہ جیل خانہ جات کی اصلاحی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قیدیوں کی بحالی کے لیے قابلِ قدر قرار دیا۔دورے کے اختتام پر معاونِ خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے جیل انتظامیہ کی جانب سے خوراک کے معیار، صفائی اور فوڈ سیفٹی کے مؤثر انتظامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی کے تمام مقررہ اصولوں اور معیارات پر مستقل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے انتظامیہ اس عزم پر کاربند ہے کہ تمام قیدیوں کو محفوظ، معیاری، صحت بخش اور متوازن غذا کی فراہمی، بہترین صفائی کے انتظامات اور اعلیٰ ترین فوڈ سیفٹی معیارات ہر صورت برقرار رکھے جائیں گے تاکہ قیدیوں کی صحت، فلاح و بہبود اور کامیاب بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *