Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہنقاب چاک، چہرہ بے نقاب: فتنہ الہندوستان کا اپنے ہی خون سے لکھا اعترافِ جرمفتنہ الہندوستان کی اپنی ہی دستاویز نے کی اپنے بیانیے کی تردیدمسلم باغ پولیس کی کارروائی، اسلحہ سمیت ملزم گرفتارجمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما ٹکری حمیداللہ مینگل انتقال کر گئےکوئٹہ میں مجلس فکر و دانش کے زیر اہتمام ایرانی و فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کانفرنسوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس، ملک کی سیاسی و امن و امان صورتحال پر غور


اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم سربراہی اجلاس چیئرمین اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک، سیاسی قیدیوں کے آئینی و بنیادی حقوق اور ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ و سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، سینیٹر مشتاق احمد خان، زین شاہ، خالد یوسف چوہدری، صاحبزادہ حسن رضا، مصطفیٰ نواز کھوکھر، محمد زبیر عمر، عمار علی جان سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔

شرکاء نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج، مظاہرین کے خلاف کارروائیوں، سیاسی قیدیوں کے حقوق، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور ملک میں جمہوری اقدار کے تحفظ پر تفصیلی مشاورت کی۔

اجلاس میں آئین کی بالادستی، انسانی حقوق کے تحفظ اور سیاسی استحکام کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *