Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

کوئٹہ میں بحران سنگین: شہدا کی میتوں کے ہمراہ دوسرا بڑا دھرنا شروع، معمولاتِ زندگی معطل

بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ اس وقت شدید ترین احتجاجی لہر کی لپیٹ میں ہے جہاں دو مختلف سانحات کے شہدا کے لواحقین نے شہر کے اہم ترین راستوں کو دھرنا دے کر بند کر دیا ہے، جس سے پورے شہر میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، سانحہ زیارت میں شہید ہونے والے 17 پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے انصاف کی فراہمی کے لیے شہدا کی میتوں کے ہمراہ کوئلہ پھاٹک کے مقام پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔ اس دوسرے بڑے دھرنے کے باعث سمنگلی روڈ سے شہر کی جانب آنے والی ہر قسم کی ٹریفک مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب، سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کے غمزدہ لواحقین آج مسلسل پانچویں روز بھی ایئرپورٹ روڈ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ لواحقین کا دوٹوک مؤقف ہے کہ جب تک سانحے کے اصل ذمہ داروں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا جاتا، احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔ انصاف میں تاخیر کے باعث سانحہ ہنہ اوڑک کے شہدا کی تدفین بھی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ایک ہی وقت میں دو مختلف مقامات (کوئلہ پھاٹک اور ایئرپورٹ روڈ) پر دھرنوں اور اہم شاہراہوں کی بندش کے سبب کوئٹہ شہر کے تجارتی اور عوامی معمولات بری طرح مفلوج ہو چکے ہیں، جبکہ انتظامیہ تاحال مظاہرین کو مطمئن کرنے اور دھرنے ختم کروانے میں ناکام نظر آتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *