Banner
Daily Sahafat Quetta
November 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہTENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2340/06-11-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PQ NO.2320/06-11-2026انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمینئی صوبائی حکومت کے قیام کے بعد پشاور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئیبی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقاتمفادات کی تقسیم میں حصہ نہ ملنے کا دکھ۔۔!!بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں شہداء کے مزارات پر حاضریبدامنی کی بنیادی وجہ ہمارے وطن کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے، نواب ایاز خان جوگیزئیپشتون قوم سیاسی، معاشی اور ثقافتی اختیارات سے محروم ہے، خوشحال خان کاکڑبلوچستان پولیس اور نادرا کے درمیان جدید ڈیجیٹل و بائیومیٹرک سروسز کا معاہدہ

شہری و دیہی علاقوں کا فرق ختم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے ،گورنر بلوچستان

کوئٹہ(خ ن ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کیلئے ہمیں ایک ایسی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جو شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات و مواقعوں تک یکساں رسائی فراہم کر سکے۔ واضح وژن اور دانشمندانہ منصوبہ بندی کے بغیر دیہاتوں اور بڑے شہروں کے درمیان فاصلے بڑھتے جائیں گے اور مساوی ترقی کا خواب ادھورا رہ جائیگا۔ اس سلسلے میں تمام پالیسی میکرز اور عوام کے منتخب نمائندوں کا کردار بہت اہم ہے۔ ہم ان پائے جاتے والے فاصلوں کو مٹانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ تعلیم قسم کی ترقی کی بنیاد ہے۔ تعلیم صرف ذاتی فائدہ نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی سرمایہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ انفراسٹرکچر کسی بھی متوازن ترقیاتی منصوبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ قومی شاہراہیں تعمیر کر کے ہم دیہی علاقوں کے عوام کو بڑی معاشی و تجارتی منڈیوں سے جوڑ سکتے ہیں۔ یہ کسانوں اور تاجروں کو نئے مواقع تک رسائی، لاگت کو کم کرنے اور ہمارے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے قابل بنائیگا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ مساوی ترقی صرف ایک خواب نہیں ہے بلکہ یہ ایک معاشی اور سماجی ضرورت ہے۔ جب ہم دیہی علاقوں کو اٹھاتے ہیں تو پورے صوبے کو اٹھاتے ہیں۔ جب ہم تعلیم میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم ترقی کی نئی راہیں کھولتے ہیں، ہم مل کر آگے بڑھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمیں مفاد خلق کو تمام پالیسیوں اور منصوبوں کا محور و مرکز بنانا ہوگا اور اسی میں یہ ہمارے مشترکہ اور کامیاب مستقبل کی کلید ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *