Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

دالبندین کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، بی ایل اے کے 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

دالبندین کے نواحی علاقے لگاپ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے، جبکہ 6 سے 7 دیگر کے زخمی حالت میں فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(بی ایل اے)کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، گاڑیاں اور دیگر لاجسٹک سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق معتبر انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ بی ایل اے سے وابستہ مسلح افراد دالبندین کے قریب لگاپ کے علاقے میں موجود ہیں اور کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) شروع کیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دو موٹر سائیکلوں اور ایک زامیاد پک اپ پر سوار مسلح افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم انہوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کچھ دیر جاری رہنے والی جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز نے مثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 6 سے 7 دیگر زخمی حالت میں قریبی پہاڑی علاقوں کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔کارروائی کے بعد فورسز نے علاقے کی تلاشی کے دوران دو موٹر سائیکلیں، ایک زامیاد پک اپ، ایک آر پی جی لانچر، ایک ایم فور رائفل بمع یو بی جی ایل رانڈز، تین سب مشین گنز، ایک زرکئی لائٹ مشین گن، بھاری مقدار میں گولہ بارود، آر پی جی راکٹ، پانچ کارتوس بیلٹ، بی ایل اے کا جھنڈا، ادویات، پٹیاں اور دیگر لاجسٹک و انتظامی سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور سامان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مسلح گروہ کسی بڑی دہشت گرد کارروائی کی تیاری میں مصروف تھا، تاہم بروقت انٹیلیجنس اطلاعات اور سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے باعث ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس کارروائی سے علاقے میں بی ایل اے کے مبینہ نیٹ ورک، نقل و حرکت اور آپریشنل صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید مثر انداز میں کی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *