Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر صحت

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے ضلع زیارت میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز صوبے میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح مستعد اور پرعزم ہیںباپنے ایک بیان میں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ زیارت میں ہونے والا کامیاب آپریشن دہشت گرد عناصر کے خلاف ریاستی اداروں کی مضبوط حکمت عملی اور مثر کارروائیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ملک دشمن عناصر کے خلاف نبرد آزما ہیں اور ہر قیمت پر بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہے ہیںوزیر صحت نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی ہلاکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی بخت محمد کاکڑ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں اور تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے امن، استحکام اور قومی سلامتی کی آبیاری کی ہے اور پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہےانہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی بیش قیمت قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ حکومت شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت اور فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے وزیر صحت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ صرف سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج، پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور امن دشمن عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہر سطح پر ان کا ساتھ دے گی بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر موجود آخری دہشت گرد کے خاتمے تک قومی اتحاد، باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر صوبے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں، تاہم ریاست اور عوام کے مشترکہ عزم کے سامنے ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور ریاست اپنے عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ایک محفوظ ماحول میسر آ سکے اور بلوچستان ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن رہے وزیر صحت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا ہر محاذ پر بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور ریاست کی رٹ کو کسی صورت چیلنج نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں مزید مثر بنائے گی تاکہ بلوچستان کو ایک پرامن، محفوظ اور ترقی یافتہ صوبہ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *