Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچTENDER NOTICE: DAB/AB NO.339/15-9-2026TENDER NOTICE: DAB/AB NO.332/15-9-2026بہترین صحافی بینش بخش بلوچ میرا آئیڈیلکوئٹہ: محکمہ مواصلات و تعمیرات نے 5 ہزار غیر ضروری اسامیاں ختم کردیںمحکمہ جنگلات بلوچستان میں نوکریوں کی فروخت اور بھرتیوں کی منسوخی کی خبر جعلی قرارجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ

بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے‘ صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زیار ت میں فتنہ الخوارج کے پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔چاروں شخصیات نے زیارت کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا اور 15 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کوہلاک کرنے پرسکیورٹی فورسز اور پولیس کی ستائش کی۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، ریاست دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن دشمن دہشتگردوں کے سدباب تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے‘اس کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے امن کو سبوتاڑ نہیں کرسکتے‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کردی جائے گی، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا انجام صرف شکست اور ہلاکت ہے‘واضح رہے کہ زیارت میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس چوکی پر حملہ کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *