Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

صفدر خان باغی کی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان سے ملاقات

صفدر خان باغی کی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان سے ملاقات

دونوں کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابقہ ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر پشاور، مرکزی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق) صفدر خان باغی کی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان سے اہم اور تعمیری ملاقات،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابقہ ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر پشاور اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنما صفدر خان باغی نے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات انتہائی خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں نوتھیہ اور گردونواح کے عوام کو درپیش اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ان سے درخواست کی گئی کہ نوتھیہ میں کھلی کچہری اور خصوصی طور پر درج ذیل امور پر فوری توجہ کی درخواست کی گئی۔ناظم شہید آصف خان باغی پارک نوتھیہ کے قریب شاہی کٹھ کے خطرناک ٹوٹے ہوئے ڈرین پر مضبوط کنکریٹ ڈھکن کی فوری تعمیر۔ نوتھیہ مین روڈ کی بیوٹیفکیشن اور خوبصورتی کے منصوبے۔نوتھیہ بازار، ٹالاب روڈ، ریلوے لائن، گلبرگ، چمبہ پیر روڈ اور ڈسٹرکٹ کونسل روڈ کی مرمت و بحالی۔ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات۔ ریڑھی بانوں کے لیے مناسب متبادل جگہ کی فراہمی تاکہ عوام اور تاجروں کو سہولت میسر آ سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے تمام مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ اداروں کو ضروری کارروائی اور جلد از جلد عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔صفدر خان باغی نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے نوتھیہ کے عوام کو درپیش دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور علاقے کی ترقی، خوبصورتی اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔صفدر خان باغی نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا عزم، نوتھیہ پشاور کی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *