Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہسعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا مالی سہارا، 3 ارب ڈالر قرض رول اووربی ایم ڈبلیو کا بڑا فیصلہ، جرمنی میں 8 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا منصوبہکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیق

چمن میں واپڈا نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے، اسلم اچکزئی

چمن میں واپڈا نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے، اسلم اچکزئی
18 سے 20 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔صوبائی صدر مظلوم عوامی تحریک
بجلی نہ ھونے سے انسانی زندگی مفلوج ھوکر رہ گئی ہے ۔ احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔
چمن (پ ر)مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر برائے بلوچستان اسلم اچکزئی نے چمن شہر میں جاری بدترین بجلی لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے روزانہ 18 سے 20 گھنٹے تک غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گھروں میں خواتین، بچے، بزرگ اور بیمار افراد شدید اذیت کا شکار ہیں، جبکہ تاجر برادری، چھوٹے کاروباری افراد اور دیگر صارفین کو بھی بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلم اچکزئی نے کہا کہ بجلی کی طویل بندش کے باعث علاقے کے بیشتر ٹیوب ویل بھی بند پڑے ہیں، جس سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پانی کی عدم دستیابی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا مؤثر نوٹس لینے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت، واپڈا کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چمن میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کو اس سنگین بحران سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مشکلات کا فوری ازالہ نہ کیا گیا اور بجلی کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو مظلوم عوامی تحریک پاکستان عوام کے ساتھ مل کر سخت احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *