Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافجمعیت علماء اسلام شہداء کی جماعت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشاف

ہنہ اوڑک میں مسلح جتھوں کی جانب سے دوبارہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،مولاناعبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس اور سینیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد نے ہنہ اوڑک میں مسلح جتھوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کے باوجود کینٹ کی ناک کے نیچے مسلح گروہوں کا دوبارہ حملہ اور پانچ شہریوں کا زخمی ہونا نہایت افسوس ناک ہے، اور یہ حکومت کی امن و امان کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم موجودگی کے باعث شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت دفاع پر مجبور ہونا پڑا، جس سے خواتین، بچوں اور بزرگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جے یو آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر علاقے میں امن قائم کرے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے، بصورت دیگر عوام کا ریاست پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔انہوں نے نے ہنہ اوڑک میں کالعدم تنظیم کے نام سے مسلح حملے اور پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کے باوجود کینٹ کی ناک کے نیچے مسلح گروہوں کا دوبارہ حملہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اور یہ حکومت کی ناکامی و ریاستی رٹ کے خاتمے کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت دفاع پر مجبور ہیں جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور خواتین، بچے اور بزرگ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ہنہ اوڑک میں امن و امان قائم کرے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *