Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافپاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیبی آئی ایس پی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، بے بنیاد الزامات پر قانونی کارروائی ہوگی: ترجمانایف ایف سی نے 30 جون 2026 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کر دیاروٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے کرنل نواب علی اور کرنل محمد اسد کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیادریائے سندھ میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ، گڈو پر درمیانے اور سکھر پر نچلے درجے کا سیلاب برقرارسکھر: موٹر وے پر مشترکہ کارروائی، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد، دو مبینہ اسمگلر گرفتارسردار امیر بخش بھٹو سے انتقال پر چوتھے روز بھی تعزیت کا سلسلہ جاریپانی کے تنازعےپی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیابجلی بلوں پر ٹیکس کی مد میں عوام سے 476 ارب روپے وصولی کا انکشافپاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دی

اکرام الدین کا رفعت اللہ خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ تعینات ہونے پر مبارکباد

چارسدہ:(نمائندہ خصوصی)نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ، رفعت اللہ خان (PSP) نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ڈی پی او رفعت اللہ خان (PSP) نے چارج سنبھالنے کے بعد ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، پولیس کی کارکردگی اور جاری سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی بلاامتیاز عملداری، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور شہریوں کو بہترین پولیسنگ کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔انہوں نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوام دوست رویے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چارسدہ میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ رفعت اللہ خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ رفعت اللہ خان اس سے پہلے بھی کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں اور ایک بہترین اور ایماندار پولیس آفیسر ہے انکی خدمات قابل تعریف ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *