Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالپاکستان نے 16 ہزار افغان شہریوں کے قیام میں توسیع کر دیسونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟معروف اداکار اور موسیقار خالد نظامی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئےکیچ میں مزدوروں کے قتل کی مذمت، دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں اور ٹریفک نظام سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے اہم احکاماتپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

پروفیسر رضوان یونس کو میاں محمد نواز شریف کی جانب سے تحسین نامہ

بصارت سے محروم ہو نے کے باوجود بارہ کتب تحریر کرنے کا شاندار اعزاز

چشتیاں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے پروفیسر رضوان یونس، صدر شعبۂ تاریخ، گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں کو تعریفی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اس مراسلے میاں محمد نواز شریف نے پروفیسر رضوان کی دسویں اور اہم تصنیف “Ocean of Knowledge” پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مراسلے میں میاں محمد نواز شریف نے کتاب کی تعریف کی کے”Ocean of Knowledge” CSS سطح تک کے تمام تحریری امتحانات اور انٹرویوز کی تیاری کے لیے نہایت مفید کتاب ہے۔ قا ئد عوام نے پروفیسر رضوان کی بصارت سے محرومی کے باوجود موبائل فون پر خود کتابیں ٹائپ کرنے اور لکھنے کے عزم کی خصوصی ستائش کی ہے۔پروفیسر رضوان یونس نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تحسین نامہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور انہیں آئندہ بھی محنت اور لگن سے تألیف کتب میں مشغول رہنے کی تحریک دے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کتابیں متاثرہ بصارت افراد کے لیے رہنمائی اور مساوی بنیادوں پر حقوق کی فراہمی میں معاون ثابت ہوں گی۔پروفیسر رضوان یونس نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کے دیگر سیاسی، سرکاری اور میڈیا حلقے بھی میاں محمد نواز شریف کی طرح بصارت سے متاثرہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ پروفیسر رضوان نے مزید کہا کہ ان کے لیے اس اعزاز سے بڑا اعزاز یہ ہوگا کہ ان کی عنقریب میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہو، جس کا انہیں بے صبری سے انتظار ہے۔انہوں نے آخر میں میاں محمد نواز شریف کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں انکی اصلاحات اور کارناموں کی وجہ سے پاسبان جمہوریت، کا منفرد خطاب دیا انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ دیگر افراد کی طرح نابینا افراد کو بھی ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں بلا کر مختلف قسم کے اعزازات، انعامات اور ایوارڈز سے نوازا جائے تاکہ پاکستانی معاشرے سے طبقاتی تقسیم اور احساس محرومی کا خاتمہ کیا جا سکے یاد رہے کہ پروفیسر رضوان یونس کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی اب تک کی 79 سالہ تاریخ میں واحد نابینا شخص ہیں جن کی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بیک وقت تاریخ اور مطا لعہ پاکستان کے مضامین میں اوپن میرٹ پر سلیکشن ہوئی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *