Banner
Daily Sahafat Quetta
September 13, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

اسٹیٹ بینک نے قانونی اجازت کے بغیر بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا


اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک دیا ہے۔
عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس میں حکم دیا گیا ہے کہ غیر ارادی اور احتیاطی پابندیوں سے بھی اکاونٹ ہولڈرز کو نقصان نا پہنچایا جائے۔

اسٹیٹ بینک کے حکم کے مطابق یقینی بنایا جائے کسی بھی بینک اکاؤنٹ پر ڈیبٹ بلاک، آپریشنل پابندی یا اکاونٹ فریزنگ کا اقدام صرف قانون کے مطابق ہو جبکہ کسی بھی شہری کے اکاونٹ کے حوالے سے قانونی اختیار اور مناسب تصدیق کے بعد ہی کارروائی ہو سکے گی۔

بینک ہدایات پر مکمل عمل درآمد کے لیے مناسب اندرونی میکانزم بھی وضع کر سکتے ہیں، بینک اندرونی میکانزم سے یقینی بنائیں تاکہ قانونی اختیار کے بغیر غیر ارادی یا احتیاطی پابندیوں سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو غیر ضروری نقصان نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے بغیر قانونی اختیار اور اتھارٹی کی منظوری سے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے سے روک رکھا ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسٹیٹ بینک کو اندرونی میکانزم طے کرنے اور ہدایات جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اسٹیٹ بینک نے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *